کیٹیگری ڈی ہسپتال ماموند خیبرپختونخوا باجوڑ 2016 میں تعمیر کیا گیا تھا جو تعمیر کے بعد کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا تھا۔ جہاں پر ڈاکٹر کا نام و نشان تک نہیں تھا آج وہاں بڑے بڑے آپریشن ہونے لگے ہیں۔ موجودہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹرانس کانٹینٹل فارما پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ذمہ داریاں تفویظ کیں اور ٹرانس کانٹینینٹل فارما نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دیگر ہسپتالوں کی طرح کیٹیگری ڈی ماموند ہسپتال کو بھی ایک بہترین ہسپتال بنانے میں دن رات محنت کی جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ ماموند باجوڑ کے عوام نے صوبائی وزیر صحت جناب تیمور جھگڑا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹرانس کانٹینینٹل فارما پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ مزیدجاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں اور شیئر کریں تاکہ آگاہی میں اضافہ ہو۔